ٹوکیو،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ممکنہ طور پر سارین نامی اعصابی گیس والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ آبے نے یہ بات آج جمعرات کو ٹوکیو میں جاپانی کابینہ کے ایک اجلاس میں ان خدشات کے تناظر میں کہی کہ شمالی کوریا غالبا? جلد ہی ایک نیا ایٹمی دھماکا یا ایٹمی صلاحیت والے کسی میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔ خطے کی ریاستیں شمالی کوریا کو پہلے کی طرح اب بھی ایک بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ پیونگ یانگ کے جوہری اور میزائل منصوبوں کی وجہ سے جنوبی کوریا اور جاپان میں خاص طور پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔